پائپ لائن پھٹ گئی ، ہزاروں گیلن پینے کا پانی ضائع

 سپورٹس کمپلیکس کے باہر صاف پانی سڑکوں پر بہتا رہا،شہریوں کو مشکلات 
لاہور (خصوصی رپورٹ)جوہر ٹا ئون میں واسا کی مرکزی واٹر سپلائی پائپ لائن پھٹ گئی، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے باہر ہزاروں گیلن پینے کا پانی ضائع ہوگیا، پائپ لائن ٹوٹنے سے صاف پانی سڑکوں پر بہتا رہا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شکایات کے باوجود واسا کی جانب سے بروقت مرمت نہ کی جا سکی ،پانی کے ضیاع پر واسا کی غفلت سے ، قیمتی پینے کا پانی مسلسل ضائع ہوتا رہا، واسا ایک طرف گاڑیاں دھونے پر چالان، دوسری طرف پانی کے ضیاع پر خاموش ہے، مرکزی پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔