افغانستان میں پاکستانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں:بھارتی وزارت خارجہ

افغانستان میں کارروائی  اندرونی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے
بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے:ترجمان
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی  وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے  پاکستان کی جانب سے افغانستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ  بھارت رمضان کے مقدس مہینے کے دوران افغان سرزمین پر پاکستان کے ان فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں ترجما ن بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جانب سے اپنی اندرونی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔