بین الاقوامی برادری پاکستان کی مایوس کن چالوں سے گمراہ نہیں ہو گی: ترجمان رندھیر جیسوال
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہے کہا کہ نئی دہلی پاکستانی قیادت کی طرف سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ یہ انڈیا کے خلاف چھوٹا بیانیہ بنانے کی پاکستان کی قابل فہم حکمت عملی ہے تاکہ اپنے ملک میں عوام کا دھیان فوج سے متاثرہ آئینی ترمیم اور اقتدار پر قبضے سے ہٹایا جا سکے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت سے واقف ہے اور وہ پاکستان کی مایوس کن چالوں سے گمراہ نہیں ہو گی