پاکستانی وفد کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں :سوئس وزارت خارجہ

 برگن سٹاخ( آن لائن )سوئس وزارت خارجہ نے پاکستان کے وفد جس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل ہیں، کے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر شاندار انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ایکس پر خصوصی پیغام بھی جاری کردیا۔حالیہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘کے بعد اب برگنسٹاک ریزورٹ میں اگلے مرحلے کی بات چیت شروع ہونے جا رہی ہے جس کے لیے پاکستان اور قطر کے ثالثی وفود بھی پہنچ گئے ہیں اور دونوں ممالک ایران اور امریکا کا مذاکرات کار وفد بھی پہنچ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر سوئس منسٹری آف فارن افیئرز نے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ ’ہم سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی وفد کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سوئس فارن منسٹری نے پاکستانی وفد سے متعلق لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دستخط شدہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے ایک ثالث کے طور پر، پاکستانی وفد اب بات چیت کے اگلے مرحلے کے لیے برگن سٹاک پہنچ چکا ہے۔سفارتی رفتار میں اضافہ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ابتدائی مفاہمت میں اہم ثالثی کردار ادا کیا ہے۔