لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے

لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے

لاہور:ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کیا اور مختلف مقامات پر گھمانے کے بعد اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا۔ بعد ازاں ملزمان نے ان کے پرس اور اے ٹی ایم کارڈ سے 5 لاکھ روپے نکلوالیے۔واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ متاثرہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔لوٹ مار کے بعد ملزمان نے ڈاکٹر مختار کو فیروز پور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہری کے بیان پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔