ٹاؤن شپ میں فاسٹ فوڈ شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آگ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ٹاؤن شپ میں فاسٹ فوڈ شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آگ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے بٹ چوک میں واقع ایک فاسٹ فوڈ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان میں موجود قیمتی سامان مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہوگیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔