کراچی میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار، شہری سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

کراچی میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار، شہری سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں سچل تھانے کی حدود میں نجی اسپتال کے قریب بینک کے باہر مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں تین نامعلوم ملزمان نے شہری سے 60 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

 پولیس کے مطابق، لیاقت نامی شہری 60 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا، جب مسلح ملزمان نے اس پر اسلحہ کے زور پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی۔ واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی، جس سے 18 سالہ نوجوان عامر شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، واردات کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مسلح ملزمان کو رقم سے بھرے بیگ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔