ڈاکو بے لگام ، شہری خوفزدہ

 گجرپورہ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں ، سمن آباد ہڈیارہ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں حسن قیوم سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں نعیم الرحمن سے 1لاکھ 25 روپے اور موبائل فون. مصطفی آباد میں جمیل سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,مسلم ٹاون میں قیصر سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. گجرپورہ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ہڈیارہ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔