لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون میں اسد سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں کلیم سے 1لاکھ 25روپے اور موبائل فون.مصری شاہ میں اختر سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں لیاقت سے 1لاکھ15 ہزار روپے موبائل فون، سمن آباد میں ماجد سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ سبزہ زار اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔