ڈاکو بے لگام ، شہری نکونک

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلشن راوی میں حمزہ سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون۔شمالی چھاونی میں آفاق سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں اصغر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ٹاون شپ میں ارمغان سے1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اختر سے 1لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں ریحان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ وحدت کالونی اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔