پولیس خدمت وین کے 6دنوں کا شیڈول

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا موبائل پولیس خدمت مرکزدو شفٹوں میں فرائض سر انجام دے رہا ہے۔پہلی شفٹ صبح 8 تا 4بجے جبکہ دوسری شفٹ شام 4 تا 12بجے رات تک موجود ہوگی۔پہلی شفٹ آج سبزہ زار، منگل نیازی اڈا ، بدھ ان سائیڈ پنجاب یونیورسٹی،جمعرات شملہ پہاڑی اور جمعہ کوان سائیڈ یو ای ٹی میں فرائض انجام دے گی۔دوسری شفٹ پیرمرغزار کالونی ، منگل چوک یتیم خانہ ،بدھ مون مارکیٹ گلشن راوی ،جمعرات عابد مارکیٹ اور جمعہ کوچائنہ سکیم میں موجود ہو گی۔