لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، رواں سال اب تک 37 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف خدمات حاصل کی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 13 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن جبکہ 7 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ اسی طرح 10 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ رواں سال ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 84 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی