ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ، اے ایس آئی شہید،دو پولیس اہلکار زخمی

        ڈیرہ اسماعیل خان(آئی  این پی )  ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑپور کی موبائل وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑپور کی موبائل وین پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی میرغلام شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔موبائل وین پر پیرا صحاب کے قریب فائرنگ کی گئی