پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار اور سگریٹ موجود پائے گئے
لاہور( کرائم رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں اچار یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1500کلو غیر معیاری ناقص ایکسپائر اچار تلف کر کے یونٹ بند کر ادیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار بر آمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار بنایا جارہا تھا،پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ممنوعہ ڈرموں میں رکھا پایا گیا،پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار اور سگریٹ موجود پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم دستیاب پائے گئے۔