1500 کلو فنگس زدہ اچار اور 470کلو کھلے مضر صحت رنگ اور فلیورز تلف

لاہور (کرائم رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان روڈ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 1500 کلو فنگس زدہ اچار اور 470کلو کھلے مضر صحت رنگ اور فلیورز تلف کر دئیے۔ گھی آئل یونٹ کی پروڈکشن بند کر کے اچار یونٹ کو 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا گھی کا سیمپل فیل قرار پایا گیا، گھی میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہونے پر یونٹ کو بند کیا گیا ، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔