فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بادامی باغ میں اچار یونٹ پر چھاپہ ،فنگس زدہ مضر صحت اچار بر آمد کرلیا ، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بادامی باغ میں اچار یونٹ پر چھاپہ مارکر 3000 کلو(75من ) فنگس زدہ مضر صحت اچار تلف کر کے ڈرم ضبط کر لئے اور ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ بادامی باغ کی تنگ گلیوں میں گھر نما گودام میں چھپ کر اچار تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا گلی سڑی سبزیوں کو ڈرموں میں کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں موجود اچار پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی۔ اچار یونٹ پر کارروائی روکنے کیلئے خواتین نے شدیدمزاحمت کی لیکن پولیس کی موجودگی میں اچار تلف کیا گیا۔