1300 گندے ایکسپائر انڈے 208 لٹر ناقص آئل تلف

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ، کھوکھر ٹاو ن اور چائنہ سکیم میں کریک ڈائون کیا گیا جس میں قوانین کی خلاف ورزی پر پکوڑیاں یونٹ، بیکری آوٹ لیٹ اور پروڈکشن یونٹ بند کردیے گئے جبکہ1300 گندے ایکسپائر انڈے، 208 لٹر ناقص مضر صحت آئل تلف کردیا گیا۔ بتایا گیا کہ گندے انڈوں سے مختلف بیکری اشیا اور کیکس تیار کرنے پر بیکری اور پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا، ناقص آئل میں پکوڑیاں تیار کرنے پر پکوڑیاں یونٹ بند کیا گیا، ناقص اشیا کی تیاری اور فروخت میں ملوث یونٹس بند کر دیے گئے۔