لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صادق ٹاوٓن اور کرول گھاٹی میں کریک ڈاوٓن، 15ہزار کلو ناقص کیچپ پکڑ لی گئی جبکہ جعلساز کیچپ ساسز پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق 15ہزار کلو ناقص غیر معیاری کیچپ، ویجیٹیبل ساسز اور بھاری مقدار میں ناقص اشیا تلف کی گئیں، مزید برآں قوانین کی خلاف ورزی پر مصالحہ یونٹ اور کیچپ یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی، موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ فیل پائے گئے، کیچپ ، ساسز کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ خام مال استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ یونٹ میں حشرات، گندے زنگ آلود برتنوں میں تیاری، سٹوریج صفائی کے ناقص انتظامات تھے،تیار ساسز کو قوانین کے خلاف ڈرموں میں رکھا گیا تھا، ناقص کیچپ ، ساسز کو دلکش پیکنگ لگا کر شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کے خلاف شہری شکایت کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔