ملزمان گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھینتے اور وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی گلشن راوی پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے حیدر عرف بھالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی اجمل سمیت گرفتار کرلیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق حیدر عرف بھالو متحرک موٹر سائیکل سنیچنگ اور وارداتوں میں ملوث تھا، حیدر عرف بھالو کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 75 مقدمات درج ہیں، حیدر عرف بھالو کا ساتھی اجمل بھی 10 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھاملزمان گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھینتے اور وارداتیں کرتے تھے،ملزمان موٹر سائیکلیں لاہور سے باہر سستے داموں فروخت کرتے اور رقم تقسیم کر لیتے تھے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گلشن راوی کی فٹ بال گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیاملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 06 موٹر سائیکلیں پستول 30 بور بمہ گولیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او گلشن راوی اسد بشیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے