اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ممبران قومی اسمبلی نیرواں مالی سال 2024-2025 کے سات ماہ میں مجموعی طور پر ایک ارب33 کر وڑ 77 لاکھ روپے تنخواہوں و الائونس کی مدمیں وصول کیے ہیں ۔ ممبران قومی اسمبلی نے جنوری تک 56 لاکھ روپے اعزازی تنخواہوں، 40کروڑ 83 لاکھ روپے بنیادی تنخواہوں ،76 کروڑ 52 لاکھ روپے ٹریولنگ الائونس،دو کروڑ 59لاکھ ٹیلی کمیونیکیشن الائونس، چار کروڑ 98لاکھ روپے 2024کیایڈہاک ریلیف اور ڈھائی کروڑ2017 کے ایڈہاک ریلیف کی مدمیں وصو ل کیے۔ دو کروڑ 25 لا کھ روپے دیگرالائونس، ایک کروڑ75 لاکھ روپیسمپوٹری الائونس، ایک کروڑ 74لاکھ روپے میڈیکل چارجز کی مدمیں وصول کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ممبران قومی اسمبلی کیلیے رواں مالی سال کے لیے تنخواہوں اورالائونس کی مدمیں دو ارب 64کروڑ13لاکھ80ہزار روپے مختص کیے ہیں۔