سٹاف اور اہلکاروں سے بدتمیزی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل الائونسز نہیں ملیں گے:سپیکر

اقبال آفریدی نے میرے سٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، یہ سب ناقابلِ قبول ہے:سر دار ایاز صادق 
     اسلام آباد(یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا۔جمعرات کو اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ اقبال آفریدی نے میرے سٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، یہ سب ناقابلِ قبول ہے۔بعد ازاں فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جو ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الائونسز نہیں ملیں گے، ایوان سے خود چلے جائیں، اگر خود نہ گئے تو سیکیورٹی اہلکار زبردستی باہر لے جائیں گے۔