بنیادی تنخواہ کی مدمیں تیرہ کروڑ 87 لاکھ،بیرونی دوروں پر چار کروڑ خرچ ہوئے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزرا اور وزرا مملکت نے رواں مالی سال2025-2026کے چھ ماہ میں تنخواہوں اورالائونسز کی مد میں مجموعی طور پر 23 کروڑ 34 لاکھ روپے وصول کیے ۔ دستاویزات کے مطابق بیرون ممالک دوروں پر ڈیلی الائونس اور ٹریونگ الائونس کی مد میں مجموعی طور پر چار کروڑ 29 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ڈیلی الائونس کی مد میں 66لاکھ 12ہزارر وپیاور ٹریولنگ الائونس کی مد میں تین کروڑ63لاکھ 38ہزار روپیاخراجات ہوئے ۔ وفاقی وزرا نے وزرا کالونی،پارلیمنٹ لاجز اورہاسٹل میں رہائش گا ہوں کے باوجود نصف مالی سال میں ہائوس رینٹ الائونس کی مد میں ایک کروڑ 42 لاکھ 68ہزار روپے وصول کیے ۔ وفاقی وزرا اور وزرامملکت نے رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بنیادی تنخواہ کی مدمیں تیرہ کروڑ 87 لاکھ ر وپے اور ایڈہاک ریلیف الائونس 2017 کی مد میں 46لاکھ روپے، اندرون ملک ٹریونگ الائونس کی مد میں دو کروڑ 31 لاکھ روپے، یوٹیلیٹی الائونس کی مد میں 52 لاکھ روپے ، میڈیکل چارجز الائونس کی مد میں دس لاکھ 91ہزار روپے، موبائل فون الائونس کی مد میں 16 لاکھ روپے وصول کیے ۔ وفاقی وزرا ور وزرامملکت کیلیے رواں مالی سال2025-2026میں تنخواہوں والائونسز کی مد میں مجموعی طور پر 50کروڑ54لاکھ73ہزار روپے مختص کیے گئے ۔