مسلم ٹاؤن :7ماہ قبل اغواء لڑکاکے پی کے سے بازیاب

ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض باڑہ میں گروی رکھوا دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے7ماہ قبل اغواء ہونے والا 16سالہ لڑکاکے پی کیخیبر ایجنسی سے بازیاب کروالیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیخصوصی ٹاسک پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ہنراہ کارروائی کرتے ہوئے 16سالہ عبداللہ کو کے پی کے باڑہ خیبر ایجنسی سے بازیاب کروالیاایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق تھے ملزمان عبداللہ کو ورغلاپھسلا کر اغواء کرکے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض کے پی کیتحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی گروی رکھوا دیا تھابچے کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بحفاظت بازیاب کروای بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا