لاہور میں 7ماہ کے دوران 204افرادقتل‘کئی ملزم آزاد

ڈکیتی مزاحمت پر 5، دیرینہ دشمنی پر 204افراد قتل‘  اقدام قتل کی 414وارداتیں ہوئیں

لاہور( رپورٹ کاشف بٹ )لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں جاری ہیں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل ہوئے ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 5 جبکہ اقدام قتل کے 414 مقدمات درج کئے گئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویڑن سرفہرست  رہا ، سٹی ڈویڑن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویڑن قتل کی 44 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویڑن قتل کے 39 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن میں 32، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 22، 22 افراد قتل ہوئے اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 120 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویڑن اقدام قتل کی 82 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن اقدام قتل کے 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن میں 72، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں اقدام قتل کے 38 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویڑن میں 7 ماہ میں اقدام قتل کی 26 وارداتیں ہوئیں۔