پنجاب حکومت کا جدید سفری منصوبوں کا اعلان؛ شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں گی

پنجاب حکومت کا جدید سفری منصوبوں کا اعلان؛ شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں گی

لاہور:پنجاب حکومت نے شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس میں ٹرام سروس اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن منصوبے شامل ہیں۔

یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

بائیکر لین پر وضاحت
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں بائیکر لین کے رنگ کا معاملہ ایک لوکل کمپنی کے ٹیسٹ پروجیکٹ کا حصہ تھا، جس میں ایک سال کی گارنٹی دی گئی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ

حکومت پنجاب کا اس پروجیکٹ میں کوئی مالی نقصان نہیں ہوا
نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی
وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی
پشاور بی آر ٹی پر تنقید
عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی بس سروس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:پشاور کی بی آر ٹی پچھلے پانچ سال میں زیادہ جلی، کم چلی اور حادثات کا شکار ہوئی ،خیبر پختونخوا حکومت نے اب بھی 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں،بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے
کے پی کے عوام کی سفری مشکلات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام آج بھی،ندی نالوں میں ڈولیوں کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہیں موٹرسائیکلوں کو پانی میں سے گزار کر راستہ عبور کرتے ہیں
پنجاب میں جدید سفری منصوبے
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد مزید جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس میں شامل ہیں:
✅ ٹرام سروس
✅ انڈر گراؤنڈ گرین لائن

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی اپنی کارکردگی قابل ذکر نہ ہو، وہ دوسروں کے اچھے کاموں پر تنقید کرتے ہیں۔