وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید اور ماحول دوست سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید اور ماحول دوست سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں، پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچا دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، صدر جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کی تعمیراتی کام شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سفر مکمل طور پر مفت ہوگا۔راولپنڈی کے مختلف اہم پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ کے آخری مراحل میں ہیں، اور ابتدائی روٹس میں روات سے موٹروے چوک سمیت 4 اہم اور گنجان آباد روٹس پر فوری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 84 کلومیٹر کے علاقے کو کور کرے گا۔

بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ، اور موبائل چارجنگ پورٹس جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔مزید برآں، راولپنڈی میں آپریشنز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو کہ علاقے کی معیشت اور روزگار کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔