نوشہرہ ورکاں میں کرن کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی ،ملزمہ فرار ، مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں (خصوصی رپورٹ )ماں نے 3 سالہ بیٹی کو زہر دیکر مار ڈالا۔ چک نمبر 97/12 ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کا رہائشی محمد امین نواحی گا ئوں ہیگر میں غلام رسول کے ڈیر ے پر مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔گزشتہ روز وہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی بیوی ر بیعہ بی بی نے اپنی بیٹی کرن فاطمہ کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا دی جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی ،پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر ماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی، حقائق ملزمہ کی گرفتاری کے بعد سامنے آ ئینگے۔