ہڈیارہ میں مہوش جان سے گئی، پولیس نے خاتون سمیت 2ملزم دھر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں کی جانب سے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی آصف عطا اور ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ طیب فاروق پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ہڈیارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوو?ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔