حافظ آباد کے نواحی گائوں کی اڑھا ئی سالہ مسکان ہسپتال میں دم توڑ گئی ،ملزمہ شمجہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا
حافظ آباد(خصوصی رپورٹ)نواحی گائوں کانوانوالی میں سنگدل ماں نے اڑھائی سالہ بیٹی کو الیکٹرانک ٹوکہ میں دیکر قتل کردیا ،پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمدیونس کی سابقہ بیوی شمجہ بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر اڑھائی سالہ بیٹی مسکان فاطمہ کو گھر میں لگے ٹوکے میں دیکر بجلی کا بٹن دبا دیا جس سے اڑھائی سالہ مسکان شدید زخمی ہوگئی،فوری طور پر ٹراما سنٹر لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ سکھیکی نے ملزمہ کو گرفتارکرکے کارروائی شروع کر دی۔