کلثوم نے کوڑاپھینکنے سے روکاتوعلی ،ا سکی بیوی نیتشددشروع کردیا، مقتولہ کا چھوٹا بیٹا زخمی
حیدر آباد( خصوصی رپورٹ)حیدر آباد کے علاقے میں گھرکے باہر کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا۔پولیس نے بتایاکہ حیدر آباد کے تھانہ ٹنڈویوسف کے علاقے گجراتی محلے میں65سالہ کلثوم پر اسکے بیٹے علی نے کچرا پھینکنے سے روکنے پر طیش میں آکر بیوی کیساتھ ملکر تشددکیا جس سے وہ دم توڑ گئی۔ واقعہ میں مقتولہ کا چھوٹا بیٹا سجاد بھی زخمی ہوگیا،خاتون کی لاش اور زخمی بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔