سوتیلی ماں نے بیٹی مار ڈالی

 سفیان کی پہلی بیوی سے تین بچے تھے جو وفات پا گئی ، علینہ سے دوسری شادی کی،3سالہ حریم کو قتل کردیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 3سالہ بیٹی کی جان لیلی پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تین بچے تھے جو وفات پا گئی سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کر لی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی علینہ تین سالہ حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیابچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ علینہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہیں۔