شیخوپورہ:ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو زہر دیکر مار ڈالا

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ لنڈا بھٹیاں میں ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو زہر دیکرجان سے مار ڈالا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ مرزا ورکاں کے رہائشی منگتا مسیح کی مدعیت میں درج کرلیا۔ جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے اکبر مسیح کی بیوی شاہدہ بی بی کے اپنے بہنوئی نذیر مسیح سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئیجس پر بیٹے اکبر مسیح نے بیوی کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے بہن شہناز بی بی ، بہنوئی نذیر مسیح اور باپ بوٹا مسیح سے ہم مشورہ ہوکر میرے بیٹے کو زہر کھلا دیاجو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔