18پتنگ بازگرفتار، ہزاروں پتنگیں ،کیمیکل ڈور بر آمد

 ضلعی پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے متحرک ہے:ڈی پی اوقصور
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر قصور پولیس نے 18پتنگ بازوں کو ہزاروں پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر قصور پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کیے گئے کریک ڈا ئون میں ایس ایچ اوز محمداسلم بھٹی، محمد قاسم خاں ودیگر اپنی ٹیموں کے ہمراہ بڑی عمارتوں کی چھتوں سے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے جنہوں نے ڈرون کیمروں اور دوربین کی مدد سے ملزمان کو چھتوں سے ٹریس کیا۔ پتنگ بازی اور فروخت کرنے میں ملوث 18ملزمان کو ہزاروں پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے۔ ڈی پی اوقصور نے بتایا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ضلعی پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات کروائے گئے اس کے باوجود لوگ باز نہیں آئے۔ ضلعی پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ پتنگ بازوں کے خلاف آئندہ بھی سخت کریک ڈا ئون جاری رہے گا۔