ڈاکو ئوں نیبلال اور عبدالرزاق سے نقدی،موبائل ، موٹرسائیکلیں چھین لیں
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو ئوں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ جمبر خورد کے قریب سے ڈاکو ئوں نے محمد بلال سے 2لاکھ 50ہزار روپے نقدی چھین لی۔ گرڈ اسٹیشن فیروزپور روڈ قصور کے نزدیک سے ڈاکو ئوں نے علی احمد شاہ کالونی قصور کے رہائشی بلال احمد سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ فیروز پور روڈ دربار بابا لال شاہ سروس روڈ سے ڈاکو ئوں نے مزمل خاں سے 27ہزار روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا۔ متہ اڈا سنگت سنگھ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے عبدالرزاق سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔ میرمحمد راجہ جنگ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے عبدالحمید سے نقدی، موبائل فون اور کڑھائی والے کپڑے چھین لیے۔ کوٹ رادھاکشن میں ڈاکو ئوں نے پیزا ڈیلیوری کرنے والے شاہ زیب طاہر سے 11ہزار روپے نقدی، پیزے اور موبائل فون وغیرہ چھین لیے۔ تھہ روسہ تھہ شیخم کے قریب سے ڈاکو ئوں نے عزیز عبدالرحمن سے 15ہزار روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا۔ پتوکی کہنہ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے بستی سوہن والی میگا روڈ پتوکی کے رہائشی منظور علی سے 31ہزار روپے نقدی چھین لی۔ پتوکی کہنہ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے محلہ الہٰی بخش ٹا ئون پتوکی کے رہائشی محمدسلیم ولد عطاء محمد سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ چھانگامانگا روڈ چونیاں سے نامعلوم چور شہریار بھٹی کا میسی ٹریکٹر چوری کرکے لے گئے۔ قبرستان خواجہ دائم الحضوری قصور سے نامعلوم چور سلیم ٹا ئون قصور کے رہائشی محمداسامہ کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ مصطفیٰ آباد سے محمد رمضان ولد بشیر احمد کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ ناروکی ٹھٹھہ سے نامعلوم چور عبدالرشید ولد بشیر احمد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے