جوہر ٹائون میں اشرف،مصری شاہ میں محمود ،شمالی چھائونی میں زبیر کولوٹ لیا گیا
غازی آباد،لیاقت آباد سے گاڑیاں ، اچھرہ ، گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ جوہر ٹائون میں اشرف سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں محمود سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،شمالی چھائونی میں زبیر سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،نشترکالونی میں کرامت سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل ، برکی میں اسلم سے1لاکھ 10ہزارروپے ، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،غازی آباد اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال، اچھرہ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔