ڈیفنس میں اعظم ، لوہاری میں اشتیاق ، گرین ٹائون میں واصف کولوٹاگیا
بادامی باغ ،مغل پورہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونزاورگاڑیوں سے محروم ہوگئے،بتایاگیاہے کہ ڈیفنس میں اعظم سے 2 لاکھ روپے،موبائل فون ودیگر سامان، لوہاری میں اشتیاق سے 2 لاکھ روپے ،موبائل فون،گجرپورہ میں مقدس سے 1 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں واصف سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں عدنان سے 1لاکھ 40ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، نصیر آباد اور مسلم ٹائون سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ ،مغلپورہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔