ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،لاکھوں کانقصان

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) چوری اور ڈکیتی کی وراداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ،ڈاکو ئوں نے نقیب آباد پٹرول پمپ کے قریب صدردیوان کے رہائشی قیوم خاور سے 62ہزار نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون ،وڈانہ کے نزدیک لکھنیکی کے رہائشی عظمت اللہ سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون ،سرہالی کلاں نہر کے قریب کلیاں کے رہائشی امام مسجد محمد واجد سے 10نقدی ،موبائل فون اور امریک سنگھ کے رہائشی شیر محمد کے گھر میں اْس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 26ہزار نقدی ،اڑھائی تولے طلائی زیورات ، 2موبائل فونز لوٹ لیے ،علاوہ ازیں چوروں نے مختلف مقامات سے غضنفر ،علی رضا ،اعظم مقصود اور احسن علی کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔