چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

 گارڈن ٹائون میں ندیم ،راوی روڈ میں ضیا ،سمن آباد میں ناصر کولوٹاگیا
سول لائنز ، مزنگ ، اسلام پورہ اور گرین ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ مطابق گارڈن ٹائون میں ندیم سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں ضیا سے 3لاکھ 45ہزار اور موبائل ، سمن آباد میں ناصر سے 3لاکھ 30ہزار اور موبائل ، نواب ٹائون میں اظہر سے 3لاکھ 10ہزار اورموبائل ،شیرا کو ٹ میں وجاہت سے 20 ہزار،ستوکتلہ میں شاہد سے 30 ہزار روپے ہتھیائے گئیجبکہ سول لائنز سے انیس، مزنگ سے وقاص ، اسلام پورہ سے دلاور اور گرین ٹائون سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔