منصور ، زبیر ،ممتاز ، وحید اور سلیم سے نقدی و موبائل فونز چھین لئے گئے
ڈیفنس ، اسلام پورہ سے گاڑیاں ، مصری شاہ ،لوئرمال سے موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی میں منصور سے1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں زبیر سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،غازی آباد میں ممتاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل،مغل پورہ میں وحید سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل، لوہاری میں سلیم سے 1لاکھ10ہزار روپے، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،ڈیفنس اور اسلام پورہ سے گاڑیاں، جبکہ مصری شاہ مسلم ٹائون اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔