منشیات فروش سے سوا کلو چرس بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایک منشیات فروش کو سوا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سولنگ رائے خورد سے منشیات فروش محمد محسن عرف لبھا کو 1240گرام چرس سمیت پکڑلیا، گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا کہ وہ کلیاں کے رہائشی منشیات فروش محمدراشد کی چرس فروخت کرتاہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔