لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خرم مسیح اور عمران بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو انگوٹھیاں، 3500 یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی، دو ایپل واچز، چار موبائل فونز، ایک پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان گھروں میں داخل ہو کر نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیاایس ایچ او چوہنگ کے مطابق گرفتار ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیدوسری جانب ایس پی صدر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے