کینال روڈ پر نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر لوگوں نیاطلاع دی ، لاش پر تشدد کے نشانات
لاہور(کرائم رپورٹر)35سالہ شہری کی پراسرار ہلاکت ، چوہنگ کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ایڈن لین کینال روڈ پر نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کے چہرے پر زخم کے نشان ہیں اس کی موت کیسے ہوئی ،یہ پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گا جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔