گشت پراہلکار ہوٹل کے باہر گزررہے تھے،اچانک چھت سے گرنے کی آواز آئی،شناختعون حیدر کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ کے نجی ہوٹل میں پولیس چھاپے کے دوران ایک شخص پرسرار طور پر گر کر جاں ہو گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ پولیس بسلسلہ گشت ہوٹل کے باہر گزر رہی تھی کہ اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو وہاں ایک شخص کی باڈی ملی جسکی سانسیں چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جاں بحق ہو چکا ہے جسکی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی جو جسم فروشی کے دھندھے میں ریکارڈ یافتہ تھا اور متعدد بار جیل جا چکا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا جسکا اچانک پائوں پھسلا اور نیچے آ گرا اسکی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہو گی جسکی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔