لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے خالق نگر میں 50 سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیاپولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رفیق مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جو علاج معالجے کی غرض سے اپنی بہنوں کے گھر آیا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے متوفی کی بہنوں شمیم اور نسرین نے پولیس کو بتایا کہ رفیق مسیح شوگر اور ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا اور بظاہر بیماری کے باعث انتقال کر گیاپولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔