شیراکوٹ پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے 4کلو ہیروئن برآمد کرلی
لاہور (کرائم رپورٹر ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 88کلومنشیات برآمد کر کے 11 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 2کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88کلو منشیات برآمد کرکے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5کلو افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔جوہر ٹائون لاہور میں کارروائی کے دوران 3گاڑیوں اور گھر سے 30کلو افیون اور 18کلو چرس برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی 12کلو چرس اور 3کلو افیون برآمد کر لی۔دریں اثنا شیراکوٹ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بابو صابو شیراکوٹ سے ملزمان یاسین اور علی احمد کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 4 کلو گرام ہیروئن (پاوڈر) برآمد کر کیمقدمات درج کر لیے۔