4سے لاکھوں کا مال برآمد، 7 ملزم درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 11ملزم گرفتار کرلئے۔داتا دربار پولیس نے کارخانے میں 18 لاکھ کی نقب زنی میں ملوث چاروں ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیے۔پولیس نے کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ ،کیمرے ،ڈی وی آر ڈرل سمیت ہارڈویئر کا سامان لیکر فرار ہونے والے ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں سے مدد گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ شہر بھر میں اہم شاہراہوں پر سخت چیکنگ کے دوران ڈولفن ٹیموں نے پولیس کو مطلوب 7 ملزم گرفتار کر کیمسلم ٹائون، مغلپورہ، گجر پورہ و دیگر تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں ملوث مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ ملزم فراز 74، یاسر 37،اسلم 32، جاوید 32،عمر 45، عرفان 49اور ناظم 48 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔