اے این ایف کارروائیاں، پونے 2کروڑ کی منشیات برآمد

چار کارروائیوں میں 64.76 کلو گرام منشیات برآمد، مقدمات درج کرلئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار کارروائیوں میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 64.76 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق چکلالہ گیریڑن راولپنڈی کے کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے لیدر جیکٹ میں 3.26 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 57 کلو آئس برآمد ہوئی۔ رنگ روڈ پشاور کے کوریئر آفس میں پارسل سے جار کے ڈبے میں 2 کلو آئس برآمد ہوئی، جبکہ پشاور میں واقع کوریئر آفس سے 1.5 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔کارروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔