کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس شہریوں کے فیڈبیک سے پٹرولنگ پلان تشکیل دے گی
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہورپولیس نے کمیونٹی پٹرولنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس شہریوں کے فیڈبیک سے پٹرولنگ پلان تشکیل دے گی، پولیس کو کی گئی کال کے بعد پولیس پٹرولنگ افسران کوعلاقے میں گشت کے لئے روانہ کرے گی، پولیس ہاٹ سپاٹ اورپولیس کودی جانے والی کال سے ڈیٹا کومنسلک کرکے پٹرولنگ پلان مرتب کیاجائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد ایسے مقامات جہاں پٹرولنگ نہیں ہوتی ،اس کی اطلاع بھی پولیس کو دی جاسکے گی۔