ملزم کے قبضہ سے 4 رائفلیں، 19 پسٹل، 42 چھوٹی بڑی میگزین برآمد
ملزم محبوب اسلحہ کی بابت کوئی پرمٹ یا لائسنس موقع پر پیش نہ کر سکا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)بڑی کامیابی شفیق آباد میں اسلحہ سے بھرا رکشہ پولیس کی گرفت میں آگیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شفیق آباد پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک تیز رفتار رکشے کو روکاملزم رکشہ کے زریعے توڑوں میں اسلحہ بھر کر سپلائی لے کر جا رہا تھاشفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر لاہور میں غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی ملزم کے قبضہ سے 4 رائفلیں 19 پسٹل 42 چھوٹی بڑی میگزین برآمد کئے گئے ملزم محبوب اسلحہ کی بابت کوئی پرمٹ یا لائسنس موقع پر پیش نہ کر سکاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی بابر انصاری ایس ایچ او شفیق آباد عاصم حمید اور ٹیم کو شاباش دی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے