شہید کانسٹیبل علی خان کی برسی ،لاہورپولیس کی شہید کی قبر پر حاضری

 پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی گارڈنے شہید کانسٹیبل علی خان کی 14 ویں برسی پرشہید کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند  دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کانسٹیبل علی خان کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔کانسٹیبل علی خان یکم مارچ 2011ء￿  کوتھانہ مصری شاہ تعیناتی کے دوران اشتہار ی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل علی خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے اہلکار محکمہ پولیس کی شان ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء￿  کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء￿  کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء￿  کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس شہداء￿  کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء￿  کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔